مذاھب اسلامی يونيورسٹی میں ايام فاطمیہ كی مناسبت سے مجالس عزا كا انعقاد

IQNA

مذاھب اسلامی يونيورسٹی میں ايام فاطمیہ كی مناسبت سے مجالس عزا كا انعقاد

11:23 - May 29, 2007
خبر کا کوڈ: 1549629
اعزازی گروپ /سيد جاسم موسوی: معصومہ كونين حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا كی شہادت كی مناسبت سے مذاھب اسلامی يونيورسٹی میں مجالس عزا كا اہتمام كيا گيا ہے



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی خبر نگار كی رپورٹ كے مطابق يونيورسٹی كی ہيئت :آل ياسن كی جانب سے ۱۱ جمادی الاولی سے ۱۷ جمادی الاولی تك مذاھب اسلامی يونيورسٹی میں مجالس عزا منعقد كی جا رہی ہیں –
موصولہ رپورٹ كے مطابق پہلی مجلس سے يونيورسٹی كے وائس چانسلر ڈاكٹر بی آزار شيرازی خطاب كریں گے
ان كی تقريری كا موضوع حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا كا علمی كارنامہ قرار ديا گيا ہے –
دوسری اور تيسری مجلس سے استاد محمد شجاعی خطاب كریں گے اور آخری شبوں میں پروفيسر ڈاكٹر مصلائی پور خطاب كریں گے ان كی تقرير كا موضوع حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا ٬قرآن كے آئينہ میں قرار ديا گيا ہے -
نظرات بینندگان
captcha