اسرائيل كی جانب سے مسجد الاقصی كے جوار میں مسلمانوں كے اجساد دفن كرنے كی ممانعت

IQNA

اسرائيل كی جانب سے مسجد الاقصی كے جوار میں مسلمانوں كے اجساد دفن كرنے كی ممانعت

11:43 - June 02, 2007
خبر کا کوڈ: 1550632
بين الاقوامی گروپ : اسرائيلی پوليس نے مسلمانوں كو مسجد الاقصی كے جوار میں اپنے مرحومين كے اجساد دفن كرنے پر پابندی عائد كر دی ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نسيج سائٹ نے كہا ہے كہ اس بات كا اعلان اسرائيل كی سيكورٹی كونسل نے كيا ہے كہ اس پاليسی سے وہ مسلمانوں كو قدس شہر سے باہر نكالنا چاہتے ہیں اس شہر كی بيشتر آبادی پر اب اسرائيلی قابض ہو چكے ہیں لہذا وہ قدس كو اپنا دارالحكومت بنانا چاہتے ہیں –
كہا جا رہا ہے كہ اسرائيل نے یہ اقدام اس لیے كيا ہے تا كہ مسلمان اس علاقے میں اپنا ثقافتی اور اسلامی آثار اور قومی پارك كی تشكيل كے سلسلے میں كیے گۓ اقدامات سے باز رہیں –
129012
نظرات بینندگان
captcha