مغربی آذربائيجان میں ٫٫ اوقات فراغت در اسلام ٬٬ نامی كتاب كی اشاعت

IQNA

مغربی آذربائيجان میں ٫٫ اوقات فراغت در اسلام ٬٬ نامی كتاب كی اشاعت

11:14 - June 09, 2007
خبر کا کوڈ: 1552133
ادبی گروپ : پيام عترت پبلشرز كے ذريعہ ٫٫ اوقات فراغت در اسلام ٬٬ نامی كتاب زيور طبع سے آراستہ ہو كر دو ہزار كی تعداد میں منظر عام پر آ گئی ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مہدی گرجی كی تحرير كردہ كتاب ٬اوقات فراغت در اسلام كا دوسرا ایڈيشن دو ہزار كی تعداد میں منظر عام پر آ گيا ہے –
یہ كتاب ۱۳٦ صفحات پر مشتمل ہے اسے نو ابواب میں تقسيم كيا گيا ہے –
پہلے باب میں لكھا ہے كہ امام علی علیہ السلام نے فرمايا : انسان سب سے زيادہ حسرت ٬ وقت كے گزر جانے پر كرے گا-
كتاب كے ايك باب میں مولاۓ كائنات كی وہ نصيحتیں بيان كی گئیں ہیں جوآپ نے جوانوں سے كی تھی –ان وصيتوں میں امام علیہ السلام نے فرمايا :ہميشہ اول وقت نماز ادا كرو –اسلام كی راہ پر گامزن رہو –اصول دين اور نماز كے بعد سب سے اہم كام تحصيل علم ہے اور فراغت كے اوقات میں جوانوں كو چاہیے كہ وہ كتابوں كا مطالعہ كریں –
مذكورہ كتاب میں پيغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ائمہ معصومين علیھم السلام كے اوقات فراغت سے متعلق متعدد احاديث نقل كی گئی ہیں –
130751

نظرات بینندگان
captcha