ارومیہ میں ٫٫ امام خمينی رہ اور نماز كا احياء ٬٬ كے عنوان پر سيمينار

IQNA

ارومیہ میں ٫٫ امام خمينی رہ اور نماز كا احياء ٬٬ كے عنوان پر سيمينار

11:30 - June 09, 2007
خبر کا کوڈ: 1552142
فكر و نظر گروپ : ايران كے شہر ارومیہ میں ٫٫ امام خمينی اور نماز كا احياء ٬٬ كے عنوان پر اس شہر كی يونيورسٹی میں سيمينار منعقد كيا گيا –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں مختلف سركاری و نيم سركاری اداروں كے اعلی عہديداروں نے شركت كی –اس سيمينار سے خطاب كرتے ہوۓ ارومیہ يونيورسٹی كے سربراہ ڈاكٹر حسن صدقی نے كہا كہ امام خمينی نے ائمہ علیھم السلام كی سيرت كے احياء اور قرآن و عترت كی حقيقی تعليمات كو فروغ دينے كے لیے عظيم كارنامہ انجام ديا -انہوں نے كہا كہ امام خمينی رہ ايسے كامل انسان تھے جنہوں نے علم و عمل كو يكجا كيا اور عرفان و اخلاق كا مجسمہ ٹہرے اور اپنے اجتہاد كے ذريعہ احكام اور اسلامی قوانين كی صحيح تشريح كی –انہوں نے كہا كہ نماز خدا سے رابطے اور معنوی صفات كو اپنے اندر جلوہ گر كرنے كا بہترين سبب ہے جس سے انسان پستی سے نكل كر بلندی كی طرف سفر كرتا ہے اور ايسا معاشرہ جو قرآن كی پيروی كرتے ہوۓ نماز كو قائم كرتا ہے وہ اپنی نفسانی مشكلات اور بے راہ روی كا معالجہ كر سكتا ہے –
131074
نظرات بینندگان
captcha