برطانوی وزير تعليم : اسلامی معارف كی تعليم پر زيادہ توجہ دی جاۓ

IQNA

برطانوی وزير تعليم : اسلامی معارف كی تعليم پر زيادہ توجہ دی جاۓ

10:49 - June 13, 2007
خبر کا کوڈ: 1553545
بين الاقوامی گروپ : برطانوی وزير تعليم نے كہا كہ يونيورسٹيوں میں اسلامی معارف كی تعليم پر زيادہ توجہ كی ضرورت ہے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے THE CHROINCLE OF HIGHER EDUCATION سے نقل كيا ہے كہ ڈيوڈ بل نے كہا كہ برطانوی يونيورسٹياں اسلامی معارف كی تعليم كو اہميت دیں اور اسلامی معارف كے حصول كے لیے لوگوں كو ترغيب دلائی جاۓ –
موصولہ رپورٹ كے مطابق برطانوی وزير تعليم نے اپنا یہ بيان عطا اللہ صديقی كے لكھے گۓ مضمون كے بعد جاری كيا ہے -
صديقی كے مضمون كا عنوان تھا ٫٫ برطانوی يونيورسٹيز میں اسلام كا مستقبل ٬٬ اس مضمون میں انہوں نے لكھا كہ برطانوی يونيورسٹياں اسلامی معارف كی تعليم پر توجہ نہیں ديتیں جب كہ انگلينڈ میں روز بہ روز مسلمانوں كی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے –
132536

نظرات بینندگان
captcha