قرآن ٬ قومی اتحاد اور اسلامی وحد ت كا اصلی ترين محور

IQNA

قرآن ٬ قومی اتحاد اور اسلامی وحد ت كا اصلی ترين محور

12:09 - June 13, 2007
خبر کا کوڈ: 1553604
اعزازی خبر نگار /مصطفی قنبری : ايران كے شہر نكا میں دينی مدرسہ مہدیہ كے سربراہ نے كہا ہے كہ قومی اتحاد اور اسلامی وحدت كا بہترين اور اصلی ترين محور قرآن ہے –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حجة الاسلام و المسلمين محمدی تبار نے كہا كہ قرآن انسان كے لیے شفاء اور رحمت ہے اور جوان نسل كے پاك دلوں مں قرآنی مفاہيم كو سمجھنے كے لیے زيادہ ساز گار فضا موجود ہے –
انہوں نے كہا كہ پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قرآن كے ذريعہ جاہل انسانوں كو اسلام كی طرف رہنمائی كی اور یہی قرآن قومی اتحاد اور اسلامی وحدت كا بنيادی محور ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن كی ہر واجب نماز كے بعد تلاوت كرنے سے انسان كی مشكلات حال ہو جاتی ہیں اور اس سے انسان اخلاقی بے راہ روی سے بھی محفوظ رہتا ہے
132587

نظرات بینندگان
captcha