شمالی افريقہ :وہابی مدارس و مساجد كی تعمير كے لیے سعودی عرب كی طرف سے كئی ملين ڈالر كی امداد

IQNA

شمالی افريقہ :وہابی مدارس و مساجد كی تعمير كے لیے سعودی عرب كی طرف سے كئی ملين ڈالر كی امداد

12:30 - June 14, 2007
خبر کا کوڈ: 1553892
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب نے شمالی افريقہ میں وہابی مدارس اور مساجد كی تعمير پر كئی ملين ڈالر خرچ كرنے كا پروگرام بنايا ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مڈل ايسٹ نيوز لائن سے نقل كيا ہے كہ بعض امريكی حكام نے كہا ہے كہ سعودی عرب نے گذشتہ چند سالوں میں وہابيت كے عقائد كی ترويج كے لیے مراكش ٬تونس ٬موريتانیہ ۔ ۔ ۔ میں مدارس ٬مساجد اور ويلفئير اداروں پر بھاری رقم خرچ كی ہے-
سعودی عرب اور خليج فارس كے بعض ممالك كا شمالی افريقہ میں بھاری رقم خرچ كرنے كا مقصد وہابيت كا پرچار كرنا بتايا گيا ہے –
ايك امريكی عہدے دار نے كہا كہ سعودی عرب كی خارجی سياست میں سب سے اہم چيز وہابی افكار كی تبليغ ہے اور چونكہ وہابيت اور القاعدہ كے درميان كوئی خاص فرق نظر نہیں آتا لہذا یہ عمل بہت خطرنا ك ہے –
132660

نظرات بینندگان
captcha