ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ادارہ تبليغات اسلامی بروجرد كے سربراہ حجة الاسلام والمسلمين حكمتی نے كہا كہ تمام ائمہ جماعات اور خطباء سے یہ گذارش كی گئی ہے كہ وہ اپنے بيانات میں عوام كو حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا كی سيرت طيبہ سے زيادہ سے زيادہ آشنا كرائیں –
انہوں نے مزيد كہا كہ حال حاضر میں اس شہر میں ۳۱۳ مذھبی انجمنیں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں –
حكمتی نے كہا كہ انجمنوں كو یہ تاكيد كی گئی ہے كہ وہ اپنے ہاتھ میں عزا كے پرچم كو لے كر سڑكوں پر آئیں اور راستے میں ماتم كرنے كے بعد تمام انجمنیں مسجد امام خمينی رہ میں جمع ہو جائیں تاكہ وہاں سب مل كر صديقہ طاہرہ كے مصائب پر گریہ و زاری كر كے رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كو پرسہ دے سكیں –
132705