اعزازی خبر نگار /امير محسن سلطان احمدی : صوبہ يزد كے عوامی قرآنی اداروں كی يونين كا بہت جلد افتتاح ہو گا جس كے بعد قانونی طور پر وہ اپنی سرگرميوں كا آغاز كرے گا –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے صوبہ يزد كے ادارہ تبليغات اسلامی كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ اس ادارہ كے شعبہ دارالقرآن الكريم كے انچارج نے اس ادارے كے نصب العين كو بيان كرتے ہوۓ كہا كہ ا مسال قرآنی پروگراموں كو منظم كرنے كے لیے اس يونين كی مركزی كونسل كے اراكين كی موجودگی میں ايك میٹنگ ہو گی –
133458