ماسكو كی اسلامی يونيورسٹی كے فارغ طلباء راہی مصر اور تركی
اعزازی خبر نگار / مجتبی وحيد دوست : ماسكو اسلامی يونيورسٹی كے سربراہ ٫٫ مراد مر تازين ٬٬ نے كہا ہے كہ روس كے ۳۵ مسلمان طلباء ماسكو اسلامی يونيورسٹی سے فارغ التحصيل ہوۓ ہیں –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق محيط سائٹ نے لكھا ہے كہ ماسكو اسلامی يونيورسٹی كے سربراہ نے كہا كہ اس سال ۳۰ طلباء مصر يونيورسٹی بھيجے جا رہے ہیں جو دو مہينہ كا عربی كورس كریں گے تاكہ عربی زبان میں تدريس كر سكیں –
اسی طرح ۲۰ طلباء تركی كے شہر بورسا كی يونيورسٹی كے اسلامی كورس میں شريك ہوں گے –
135159