ھاشمی رفسنجانی : اسلامی ریڈيو اور ٹی وی كانفرنس كو دنياۓ اسلام میں اختلاف كا سبب نہیں بننا چاہیے

IQNA

ھاشمی رفسنجانی : اسلامی ریڈيو اور ٹی وی كانفرنس كو دنياۓ اسلام میں اختلاف كا سبب نہیں بننا چاہیے

11:13 - June 21, 2007
خبر کا کوڈ: 1555684
ھنر گروپ : اسلامی ریڈيو اور ٹی وی چينلز كی پہلی كانفرنس تہران كے میڈيا ھاٶس میں عالمی شخصيات كی شركت سے شروع ہو گئی ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايران ٹی وی كے تعلقات عامہ نے كہا ہے كہ اس كانفرنس میں كئی ریڈيو اور ٹی وی چينلز كے سربراھان اندرون ملك اور بيرون ملك سے شريك ہوۓ ہیں – اس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوۓ جناب ھاشمی رفسنجانی نے كہا كہ اسلامی میڈيا كا مغربی میڈيا كے پروپيگنڈا كو روكنے كے لیے ٹھوس اقدامات كرنے كی ضرورت ہے – انہوں نے كہا كہ اسلامی معارف كا مركزی نكتہ تعليمات اھلبيت علیھم السلام ہیں اور ریڈيو ٹی وی كو معارف اسلامی كی نشريات كا سنٹر ہونا چاہیے اور اس كانفرنس كو دنياۓ اسلام میں اختلاف اور انتشار كا باعث نہیں بننا چاہیے –انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی میڈيا كے لیے ايك بہترين آئين تدوين كرنے كی بھی ضرورت ہے –

نظرات بینندگان
captcha