انڈونيشيا : قرآن اور سنت پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر مشتمل عالمی مقابلوں كی اختتامی تقريب
اعزازی خبر نگار /جمشيد غضنفری : انڈونيشيا كے دارالحكومت جكارتا میں حفظ اور قرائت قرآن كے عالمی مقابلے قرآن كريم اور سنت پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كے عنوان سے ہوۓ ٬ جن كی اختتامی تقريب كل منعقد كی گئی –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق المحيط سائٹ نے لكھا ہے كہ ان قرآنی مقابلوں كی اختتامی تقريب انڈو نيشيا كے دارالحكومت جكارتا میں منعقد كی گئی جس میں پانچ قراء اور پانچ حفاظ كو بہترين انعامات سے نوازا گيا ان مقابلوں كا اہتمام سعودی عرب كی طرف سے انڈو نيشيا میں كيا گيا تہا–
136629