ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے بلاگ گروپ سے نقل كيا ہے كہ بلاگر نے اشرف المخلوقات بلاگ میں سورہ انبياء كی آيت ۱۰۵ كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ لكھا ہے كہ زمين ہميشہ ظالم اور ستمگروں كے ہاتھ میں نہ رہے گی –
بلكہ فقط عارضی طور پر محدود مدت كے لیے جابروں كا قبضہ اس زمين پر ہو گيا ہے ٬ عنقريب خدا كی زمين پر صالحين كی حكومت ہو گی –
گروپ نے مزيد لكھا ہے كہ مھدويت كا عقيدہ صرف شيعوں سے مخصوص نہیں ہے یہی وجہ ہے كہ اہل سنت كے درميان بہت سے مہدی كے دعوے دار پيدا ہوۓ ہیں –
سو سال قبل سوڈان میں ايك شخص نے مہدی ہونے كا دعوی كيا تھا اور دوسرے ممالك ہند و پاكستان میں بھی مہدويت كے دعوے دار پيدا ہوتے رہے ہیں –
136774