ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عراقی حكومت كے ترجمان ٫٫ علی دباغ ٬٬ نے كہا كہ اقوام متحدہ نے حرمين عسكريين علیھما السلام كی تعمير نو كی قرار داد پر دستخط كر كے اپنی آمادگی كا اعلان كيا ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ حرمين عسكريين علیھما السلام كی تعمير نو كے پہلے مرحلہ كا آغاز بہت جلد كيا جاۓ گا جو دس مہينہ میں پایہ تكميل تك پہنچے گا اور اس میں اٹھ اشاریہ چار ڈالر خرچ ہوں گے-
حرمين عسكريين علیھما السلام يونسكو میں تاريخی آثار كے عنوان سے مندرج ہے جسے ان دو سالوں میں دو مرتبہ منہدم كيا گيا ہے –
136611