ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ مغربی آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق ان قرآنی كلاسوں میں ناظرہ ٬ تجويد ٬ اور معارف قرآن شامل ہیں جن كا مقصد بچوں كو قرآن سے زيادہ سے زيادہ آشنا كرنا اور گرميوں كی چھٹيوں سے بہتر استفادہ كرنا ہے –
ان كلاسوں میں مختلف سطح كے طلباء كو دينی احكام ٬ نماز كی تصحيح اور قرآنی عناوين كے حوالے سے سوالات كے جوابات بھی دیے جائیں گے –
قرآنی مفاہيم كی تعليم كے لیے مہدی محموديان كی تاليف كردہ كتاب ٫٫ قرآن كی موضوعی اور عملی تعليم ٬٬ سے استفادہ كيا جاۓ گا - اس كے علاوہ قرآنی تمثيلات پر مشتمل آقای قرائتی كی كتاب سے بھی تدريس كی جاۓ گی –
138519