ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ مغربی آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب چاليس احاديث پر مشتمل كتابوں كی آٹھویں كڑی ہے جو حضرت مہدی كے صفات ٫٫ ائمہ علیھم السلام كی زبانی ٬٬ كے عنوان پر لكھی گئی ہے -
اس كتاب كو احمد سياح نے ۲۰۰٦ ء میں تحرير كيا تھا – اس كتاب میں حضرت مہدی كی سوانح حيات ٬ حضرت مہدی سے مناجات ٬ اور اس حوالے سے مربوطہ قرآنی آيات كی بھی وضاحت كی گئی ہے – اس كتاب كے دوسرے حصے میں پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كی نگاہ میں انتظار كا مفہوم اور اسے افضل عبادت قرار ديا جانا ہے –
138794