ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس دورے میں دو طرفہ مذاكرات ہوۓ اور مشتركہ ميدانوں میں مل كر كام كرنے پر زور ديا گيا – اصفہان يونيورسٹی كے سربراہ ٫٬ رامشت ٬٬ نے يونيورسٹی میں سر گرم عمل شعبہ جات كا تعارف كروايا – اسی طرح مركز جہانی علوم اسلامی كے سربراہ حجة الاسلام والمسلمين اعرافی نے بھی اس مركز كی علمی اور تحقيقاتی سرگرميوں پر مشتمل رپورٹ پيش كی اس دورے كے آخر میں مشتركہ جدو جہد كو فروغ دينے پر زور ديا ہے -