ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق شيخ محمودی نے العالم ٹی وی چينل سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ عالم اسلامی میں ايران كی تقريب مذاھب كونسل كو ايك خاص اہميت حاصل ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ بڑے افسوس كی بات ہے كہ ايران و عراق جنگ كے درميان نا معلوم دلائل كی وجہ سے ايران و مصر كے تعلقات ختم ہو گۓ تھے جس كی وجہ سے مذاھب كے مابين بہت اختلافات پيدا ہو گۓ اور دشمنان اسلام نے بھی ان شرائط سے سو استفادہ كرتے ہوۓ مسلمانوں كے مابين اختلافات كو مزيد بڑھا ديا -
قابل ذكر ہے كہ دارالتقريب مذاھب اسلامی مصر كی تاسيس ۱۹۴۸ میں شيخ شلتوت كی رياست میں كی گئی تھی –
140628