ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ڈيلی انڈيا نيوز نے لكھا ہے كہ ہندوستانی مسلمانوں نے انٹر نیٹ پر غير اخلاقی سائیٹوں بالخصوص اسلام اور مسلمانوں كے خلاف سر گرم عمل سائیٹوں پر سخت احتجاج كيا اور مغربی ممالك كو اس كا ذمہ دار ٹھرايا ہے – ھندوستان كے مسلمان اتحاد كے سربراہ سليمان آصف نے كہا كہ Or kut سائٹ میں پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كے بارے میں آنے والے مطالب جھوٹ كا پلندہ ہیں اور اس سے واضح ہوتا ہے كہ مغربی ممالك كس قدر پيغمبر اسلام اور مسلمانوں كی توہين كے در پے ہیں انہوں نے مغربی ممالك كے معنی خيز سكوت پر اظہار افسوس كيا اور كہا كہ ان ممالك كو چاہیے كہ مسلمانوں سے عذر خواہی كریں –
137069