سعودی عرب میں مقيم مہاجرين كے اسلام قبول كرنے میں اضافہ

IQNA

سعودی عرب میں مقيم مہاجرين كے اسلام قبول كرنے میں اضافہ

10:26 - July 08, 2007
خبر کا کوڈ: 1560576
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے مغربی علاقے میں كچھ ادارے اسلام كے حوالے معلومات فراہم كرنے میں مصروف ہیں اور ان كی اس كاركردگی كے نتيجے میں ۳۰۰۰ لوگ ابھی تك دائرہ اسلام میں آ چكے ہیں

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عرب نيوز نے كہا ہے كہ سعودی عرب میں مقيم مہاجرين كی خاطر خواہ تعداد ہر سال اسلام قبول كرتی ہیں جن میں زيادہ تعداد خواتين كی ہے ايك سروے رپورٹ كے مطابق حالیہ پانچ سالوں میں ۴۲۸۵ خواتين نے اسلام قبول كيا ہے –
سعودی عرب كے مغربی علاقے میں تين بڑے سنٹر ايسے افراد كو دين اسلام سے روشناس كرانے میں مصروف ہیں اور ان كی سرگرميوں كے نتيجے میں ۳۰۰۰ افراد نے اسلام قبول كيا ہے –
سروے رپورٹ كے مطابق مسلمان ہونے والوں میں سب سے زيادہ تعداد فلپائنی مہاجرين كی ہے جو اكثر خواتين پر مشتمل ہے –
140596

نظرات بینندگان
captcha