ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق Reuters نے كہا ہے كہ ھندوستان كے صوبہ بہار كے شہر بھاگلپور كی ايك عدالت نے ان ۱۴ ہندوں كو ۱۸ سال پہلے كے واقعات میں كہ جن میں ۱۱۶ مسلمانوں كو قتل كرنے كے بعد دفن كر ديا گيا تھا عمر قيد كی سزا سنائی ہے -
رپورٹ كے مطابق ان ۱۴ افراد كا تعلق ايك شدت پسند گروہ سے ہے جنہوں نے اكتوبر ۱۹۸۹ كو ۱۱۵ مرد و خواتين اور بچوں كو سخت تشدد كا نشانہ بنايا اور انہیں تلوار اور برچھيوں سے درد ناك طريقے سے قتل كيا تھا ان میں سے سات افراد ۶۰ سال سے زيادہ عمر كے ہیں جبكہ چھ افراد جو قتل میں شريك تھے مر چكے ہیں اور چار افراد مفرور ہیں -
ياد رہے كہ ۱۹۸۹ كے سانحہ میں ايك ہزار سے زيادہ مسلمان مارے گۓ تھے اور اس كے بعد ۲۰۰۲ ء میں گجرات كے سانحہ میں بھی ۲۵۰۰ افراد مارے گۓ تھے جن میں سے اكثريت مسلمانوں كی تھی -
141086