وزير اطلاعات ملائشيا : مسلمان ٬ مقدسات كی اھانت پر دانشمندی كا ثبوت دیں

IQNA

وزير اطلاعات ملائشيا : مسلمان ٬ مقدسات كی اھانت پر دانشمندی كا ثبوت دیں

11:22 - July 17, 2007
خبر کا کوڈ: 1563373
بين الاقوامی گروپ : ملائشيا كے وزير اطلاعات نے كہا كہ میں دنيا كے تمام مسلمانوں سے اپيل كرتا ہوں كہ وہ اسلامی مقدسات كی اھانت پر دانشمندی كا ثبوت دیں –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ٫٫ برناما ٬٬ ملائشيا كی سركاری خبر رساں ايجنسی نے كہا ہے كہ ملائشيا كے وزير اطلاعات نے امريكہ كی طرف سے مقدسات اسلامی كی توہين پر بنائی گئی فلم ٫٫ ايوان المایٹی ٬٬ جس میں حضرت نوح كے حالات زندگی بيان كیے گۓ ہیں اس پر رد عمل كے طور پر كہا كہ مسلمان والدين كی ذمہ داری ہے كہ وہ اپنے بچوں كو صحيح اسلامی اصولوں سے روشناس كروائیں –
انہوں نے كہا كہ ملائشيا میں كئی قسم كی اقليتیں آباد ہیں لہذا مسلمانوں كو مقدسات كی توہين پر دانشمندی كا ثبوت دينا چاہیے –
144071
نظرات بینندگان
captcha