ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا Cambridge Evening news نے كہا ہے كہ ۲۳ سالہ رخسانہ بيگم نے برطانوی پوليس میں ملازمت اختيار كی ہے اور وہ پہلی با پردہ خاتون ہیں جنہوں نے پوليس كا پيشہ اختيار كيا ہے انہوں نے كہا كہ عوام كے خير مقدم نے ميرے اعتماد میں اضافہ كيا ہے –
بہت سے افراد نے رخسانہ بيگم كے اس عمل پر تعريف كی ہے انہوں نے اپنے دينی شعاير كی اپنے پيشہ میں بھی پاسداری كی ہے – رخسانہ كہتی ہیں كہ جو شخص بھی مجھے باہر ديكھتا ہے وہ ميری تعريف كرتا ہے اور میں با پردہ رہ كر ملازمت كرنے پر فخر محسوس كرتی ہوں –
144306