ماہ رجب كی مناسبت سے كراچی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے پروگرام

IQNA

ماہ رجب كی مناسبت سے كراچی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے پروگرام

10:49 - July 19, 2007
خبر کا کوڈ: 1564089
بين الاقوامی گروپ : ايرانی كلچرل سنٹر كراچی نے اپنے مختلف پروگراموں كا ماہ رجب كی مناسبت سے اعلان كر ديا ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ادارہ ثقافت اسلامی كے تعلقات عامہ نے كہا ہے كہ كراچی میں خانہ فرھنگ ايران كے زير اہتمام حضرت علی علیہ السلام كے ميلاد با سعادت اور روز مبعث پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كی مناسبت سے جشن و سرور كی محفلیں منعقد كی جائیں گی اور ۱۳ رجب كو ايك كانفرنس كا بھی انعقاد كيا جاۓ گا –
اس كے علاوہ امام علی علیہ السلام اور پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كے عناوين پر كوئز پروگرام ٬ اسلامی فلموں كی نمائش اور مقدس مقامات كے تعارف پر مشتمل كتابچہ بھی شايع كيا جاۓ گا –
144821

نظرات بینندگان
captcha