وزير داخلہ تھائی لينڈ : تقريب مذاھب كی وسعت سے اقوام كے مابين دوستی اور اختلاف كم كرنے میں مدد ملے گی

IQNA

وزير داخلہ تھائی لينڈ : تقريب مذاھب كی وسعت سے اقوام كے مابين دوستی اور اختلاف كم كرنے میں مدد ملے گی

11:03 - July 22, 2007
خبر کا کوڈ: 1564866
بين الاقوامی گروپ : وزير داخلہ تھائی لينڈ نے عالمی مجلس تقريب مذاھب كے جنرل سيكرٹری آيت اللہ تسخيری سے ملاقات میں كہا كہ مذاھب كے مابين تقريب كی وسعت سے اقوام میں دوستی اور بھائی چارے كی فضا قائم كرنے میں مدد ملے گی –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تقريب مذاھب سائیٹ نے لكھا ہے كہ تھائی لينڈ كے وزير خارجہ آرمی وونگ نے اديان كے مابين گفتگو كو ممالك كی قومی اتحاد اور بالخصوص تھائی لينڈ میں مسلمانوں اور غير مسلموں میں صلح و آشتی كے لیے بہت مثبت قدم قرار ديا – انہوں نے ايرا ن اور تھائی لينڈ كے دوستانہ تعلقات كے تاريخی پس منظر كو بيان كرتے ہوۓ كہا كہ ايران اور تھائی لينڈ كے باشندے گذشتہ چار سو سال سے آپس میں دوست اور بھائی كی حيثيت سے زندگی گزار رہے ہیں –
145644
نظرات بینندگان
captcha