ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جنوبی خراسان میں واقع ادارہ تبليغات اسلامی كے تعلقات عامہ نے كہا ہے كہ حجۃ الاسلام والمسلمين مہدی فاخر نے اعتكاف كمیٹی كے پہلے اجلاس میں كہا كہ گذشتہ سال اس شہر كے ايك ہزار افراد اعتكاف میں شريك ہوۓ تھے اور اس سال تعداد میں خاطر خواہ اضافے كی توقع ہے –
انہوں نے اعتكاف كو عبد اور معبود كے درميان رابطے كا بہترين موقع قرار ديا – انہوں نے جوانوں سے كہا كہ وہ اعتكاف میں شريك ہو كر اپنے اعتقادات كو مستحكم كریں –
145875