ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی رابطہ كونسل كی ويب سائیٹ نے لكھا ہے كہ امريكی پوليس نے مسلمانوں كے دو فلاحی اداروں پر چھاپہ مارا اور وہاں پر موجود افراد كو دھشت گردی كے الزام میں گرفتار كر ليا ہے ان فلاحی اداروں كو لبنانی مسلم راہنماؤں كی تائيد حاصل ہے – كچھ عرصہ پہلے رياست ٹكساس میں سب سے بڑے فلاح ادارے كے اراكين كو بھی عدالت میں كيس كا سامنا كرنا پڑا تھا –
۱۱ ستمبر كے واقعہ كے بعد امريكی پوليس نے مسلمانوں كے تمام فلاحی اداروں كو زير نظر ركھا ہوا ہے اور اس بات كا ادعا كيا جا رہا ہے كہ یہ ادارے دھشت گردوں كو مالی امداد فراہم كرتے ہیں امريكی وزارت خزانہ نے اب تك ايسے پانچ مسلم فلاحی اداروں كو بند كر ديا ہے-