ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق غنچہ نور كے عنوان سے موسم گرما كی تعطيلات میں محمود آباد اصفہان میں بچوں كے لیے قرآنی كلاسوں كا اہتمام كيا گيا ہے –
موصولہ رپورٹ كے مطابق یہ كلاسیں روزانہ سات بجے سے دس بجے تك ہوتی ہیں –جسكاسلسلہ ماہ شعبان تك جاری رہے گا
كلاسوں میں شركت كرنے والوں سے امتحان ليا جاۓ گا اور كامياب ہونے والے بچوں كو قرآنی سند عطا كی جاۓ گی –
قابل ذكر ہے كہ یہ كلاسیں ادارہ تبليغات اسلامی اصفہان كے تعاون سے مذكورہ سنٹر میں منعقد كی گئی ہے –
148894