دمشق میں اسلامی دانشوروں كی عالمی نشست

IQNA

دمشق میں اسلامی دانشوروں كی عالمی نشست

13:11 - July 31, 2007
خبر کا کوڈ: 1567606
بين الاقوامی گروپ : مسلمانوں كے مابين اعتدال اور اتحاد و يكجہتی قائم كرنے كے لیے اسلامی ممالك كے ائمہ جماعات اور دانشوروں كی اہم نشست كا آغاز ہو گيا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے شام كی خبر رساں ايجنسی سانا سے نقل كيا ہے كہ اس نشست میں الجزاير ٬ كويت ٬ عراق كے ائمہ جماعات اور دانشوروں نے شركت كی ہے جس میں اسلامی آداب ٬ شدت پسندی كا خاتمہ ٬ خواتين كا معاشرے كی ترقی میں كردار –جيسے اہم موضوعات پر بحث كی جاۓ گی –
اسی طرح اس نشست میں اسلام میں جہاد كے معانی اور مفہوم پر بھی تبادلہ خيال كيا جاۓ گا اور عالمی سطح پر لوگوں كو اسلامی اصولوں كا تعارف كرايا جاۓ گا –
اس نشست میں ۱۰۰ ائمہ جماعات دانشوروں نے شركت ہے –
قابل ذكر ہے كہ اس نشست كا سلسلہ ايك ہفتے تك جاری رہے گا –
148952

نظرات بینندگان
captcha