ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا زنجان میں ايكنا كے اعزازی نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے كہ عراق میں مقامات مقدسہ كی تعميرات كے اعلان كے ساتھ ہی شہر سلطانیہ اور قرہ بلاغ كے علاقے كے لوگوں نے كثير مقدار میں سونا اور نقدی جمع كیے ہیں –
امام حسين علیہ السلام كے حرم مطہر كے علم كا گذشتہ ہفتے شہر سلطانیہ اور قرہ بلاغ كے محبان اور عاشقان اہل بيت علیھم السلام نے استقبال كيا -
قرہ بلاغ كے لوگوں نے چار لاكھ پاس ہزار تومان اور تين سونے كی اينٹیں امام حسين علیہ السلام كے علم مبارك كے نام ہدیہ ديا –اور اسی طرح شہر سلطانیہ كے لوگوں نے مقامات مقدسہ كی تعميرات كے لیے ۱۳ لاكھ تومان اور ۸۵۰ ہزار تومان ماليت كی اجناس امام حسين علیہ السلام كے علم كو ھدیہ كیں –
150621