ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب كی اسلامی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ پاكستان كے وزير داخلہ آفتاب احمد شير پاؤ نے كہا كہ پاكستان میں 13500 دينی مدارس گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں اور حكومت پاكستان ان تمام مدارس كی دينی خدمات كی قدر دانی كرتی ہے اور ان سے تعاون اور حمايت كی ہر ممكن كوشش كر رہی ہے –
پاكستان كے وزير داخلہ نے ٫٫ لال مسجد ٬٬ میں رونما ہونے واقعات كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ یہ مسجد دوسری تمام مساجد سے مختلف ہے كيونكہ مسجد كے مسؤلين نے قوانين پاكستان سے ٹكراؤ كی پاليسی اختيار كر ركھی تھی –
150975