ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مغربی آذربائيجان سے رپورٹ دی ہے كہ ٫٫ محمد يقوب بشوی ٬٬ نے اس كتاب میں اھلسنت مفسرين كے نزديك حضرت زھراء سلام اللہ علیھا كی شخصيت پر بحث كی گئی ہے –
مصنف نے اس كتاب كو چار فصلوں میں تقسيم كيا ہے –
پہلی فصل میں حضرت زھراء سلام اللہ علیھا كے فضائل بيان كیے گۓ ہیں –
دوسری فصل كا عنوان ٫٫ اسباب نزول ٬٬ ہے اس فصل میں ٫٫ سبب نزول ٬٬ كے اصطلاحی معانی بيان كیے گۓ ہیں اور وہ آيات كہ جن كا سبب نزول حضرت زھراء سلام اللہ علیھا ہیں ان پر بحث كی گئی ہے –
فصل سوم سے پنجم تك وہ سورے كہ جو حضرت زھراء سلام اللہ علیھا كی شان میں نازل ہوۓ ہیں اور وہ آيات كہ جن كی تاويل حضرت زھراء سلام اللہ علیھا كی شان میں كی گئی ہے ان پر بحث كی گئی ہے –
قابل ذكر ہے كہ یہ كتاب 280 صفحات پر مشتمل ہے