عراق كے مسلم علماء نے امريكی صدارتی اميدوار كے بيان كی مذمت كی

IQNA

عراق كے مسلم علماء نے امريكی صدارتی اميدوار كے بيان كی مذمت كی

11:27 - August 07, 2007
خبر کا کوڈ: 1569775
بين الاقوامی گروپ : عراق كے مسلم علماء نے امريكی صدارتی اميدوار ٫٫ تام تان كردو٬٬ كے مسلمانوں كے مقامات مقدسہ كو تباہ كرنے پر مبنی بيان كی شديد مذمت كی ہے –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے نسيج سائیٹ سے نقل كيا ہے كہ عراق كے مسلم علماء نے ايك بيانیے میں اس مسئلے پر دنيا كی خاموشی كی مذمت كی ہے –
اس بيانیے میں ذكر ہے كہ امريكی صدارتی اميدوار كا توھين آميز بيان امريكہ كے حكام كی اسلام دشمنی كا غماز ہے –
اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ بش اور امريكہ كے چيلے خانہ خدا پر حملہ كر كے ابرہہ كے تاريخی واقع كو دھرانا چاہتے ہیں ليكن اس كے نتائج انہیں بھگتنا پڑیں گے ٬ كيونكہ مسلمان مقامات مقدسہ كی حفاظت كے لیے اپنے خون كا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے – ياد رہے كہ امريكی صدارتی اميدوار كا یہ بيان سعودی عرب كے وہابی علماء كے فتوے كے چند دن بعد آيا ہے كہ جس میں انہوں نے شيعوں كے مقامات مقدسہ خصوصا امام حسين كے مرقد مطہر كے انہدام كا فتوی ديا تھا –
151164

نظرات بینندگان
captcha