ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام والمسلمين قرائتی نے ۴ اگست كو اسلامی اوپن يونيورسٹی كے ثقافتی ادارے كے سربراہان سے ملاقات كی اور اسلامی اوپن يونيورسٹی میں قرآنی سرگرميوں كو سراہتے ہوۓ قرآنی تحقيقات پر زور ديا اور كہا كہ یہ تحقيقات معاشرے كی ضروريات كے مطابق ہونی چاہئیں ٬ اقامہ نماز كمیٹی كے سربراہ نے كہا كہ قرآنی امور میں مشورہ بہت اہم ہے اور اگر مشورہ نہ كيا جاۓ تو سرمایہ ضائع ہوگا اور نتيجہ بھی حاصل نہیں ہو گا –
جناب قرائتی نے مزيد كہا كہ ثقافتی امور كے لیے ثقافتی افراد كی ضرورت ہے اور ثقافتی شخصيات كو دلسوز ہونا چاہیے اگر كوئی شخص ديكھتا ہے كہ اس سے بہتر آدمی موجود ہے تو اس كو خود ہی پيچھے ہٹ جانا چاہیے اور بہتر شخص كو موقع دينا چاہیے –