ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بلاگ گروپ نے اپنے اس مضمون میں لكھا ہے كہ امام زمانہ ﴿ عجل اللہ تعالی فرجہ الشريف ﴾ كی غيبت ٬خدا كے حكم سے ہے جس كی بہت ساری حكمتیں ہیں شايد ايك وجہ یہ ہو كہ حضرت كے ظہور كے لیے زمانہ اور حالات سازگار نہیں هين ۔ جيسے كہ انبياء كرام نے امتوں كی ہدايت كے لیے قيام كيا – ليكن جب جاہلوں كے خطرات سے دوچار ہوۓ تو انہوں نے امت سے دوری اختيار كر لی –
انہوں نے مزيد لكھا كہ پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی ايك مدت تك شعب ابی طالب میں رہے حضرت موسی علیہ السلام نے ايك مدت تك قوم سے اس اميد پر دوری اختيار كر لی كہ جب حالات ساز گار ہوں گے تو حق كو بيان كيا جاۓ گا اور باطل كا خاتمہ كيا جاۓ گا –
152024