سعودی عرب كی سيكورٹی فورسز كا عراقی شيعوں سے ناروا سلوك

IQNA

سعودی عرب كی سيكورٹی فورسز كا عراقی شيعوں سے ناروا سلوك

12:45 - August 08, 2007
خبر کا کوڈ: 1570201
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كی سيكورٹی فورسز نے عراقی شيعہ زائرين كو شيعہ مسلك كے مطابق عمرہ كی ادائيگی پر زد و كوب كيا ہے اور كچھ افراد كو جيل بھيج ديا ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے روزنامہ خليج ٹائمز سے رپورٹ دی ہے كہ عراق كے كچھ زائرين نے شيعہ مسلك كے مطابق عمرہ كی ادائيگی كی اس پر سعودی عرب كی سيكورٹی فورسز برہم ہو گۓ اور انہوں نے عراقی زائرين كو مشرك كہہ كر زد و كوب كيا اور كچھ كو جيل بھی بھيج ديا –
عراق كی پارليمنٹ كے ركن ٫٫ رضا جواد تقی ٬٬ كہ جن كا بیٹا اور تين بیٹياں بھی ان زائرين میں شامل ہیں نے اپنے بیٹے كی حالت نازك بتائی اور كہا كہ اس واقعے كی وجہ سے ان زائرين میں شريك خواتين بہت وحشت زدہ ہیں –
جبكہ مكہ كے ميئر ٫٫ عثمان البدر ٬٬ نے اس واقعے سے لا علمی كا اظہار كيا اور كہا كہ ہزاروں كی تعداد میں زائرين میں اس قسم كی مشكلات پيش آتی رہتی ہیں –
152169

نظرات بینندگان
captcha