خراسان كے شيعہ اور سنی مدارس كے اساتذہ كا ايك سيمينار تربت جام میں منعقد ہوا

IQNA

خراسان كے شيعہ اور سنی مدارس كے اساتذہ كا ايك سيمينار تربت جام میں منعقد ہوا

11:04 - August 13, 2007
خبر کا کوڈ: 1571314
فكر و نظر گروپ : شيعہ اور سنی مدارس كے اساتذہ علماء كرام ٬ مدير حضرات اور شيعہ سنی پيش نمازوں كا ايك سيمينار تربت جام میں منعقد ہوا –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حوزہ علمیہ خراسان كے ناظم اعلی حجۃ الاسلام والمسلمين فرجام نے اس سيمينار میں چند وہابی علماء كے فتوے كی مذمت كرتے ہوۓ علماء كی وحدت پر زور ديا –
حجت الاسلام فرجام نے بتايا كہ خراسان میں اہل سنت كے ۳۳ مدارس علمیہ موجود ہیں اور ان میں ۱۳۵۰ طلبہ دينی تعليم حاصل كر رہے ہیں –
انہوں نے مزيد كہا كہ خراسان میں ۸ رجسٹرڈ امام جمعہ اور ۸۸ غير رجسٹرڈ امام جمعہ ٬ نماز جمعہ پڑھاتے ہیں -
تربت جام كے كمشنر نے اس سيمينار میں تقرير كرتے ہوۓ شھر كی اقتصادی ٬ سياسی اور اجتماعی صورت حال كو بيان كيا اور امت اسلامی كی وحدت و يكجہتی پر زور ديا –
153563

نظرات بینندگان
captcha