ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كے وزير ثقافت و ارشاد اسلامی محمد حسين صفار ہروندی نے قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلوں كے پہلے دن كہا كہ اسلامی دنيا نے دشمن كی تفرقہ اندزی سے بہت زخم كھاۓ ہیں اور تفرقہ كی وجہ سے مسلمان ايك دوسرے سے دست بگريبان ہوۓ ہیں ايسے موقع پر كلمہ وحدت ٬ انتشار اور اختلاف سے اجتناب ہماری سب سے بڑی ضرورت ہے انہوں نے كہا كہ قرآن مجيد نے مسلم امہ كے اتحاد پر بہت زور ديا ہے –
153545