ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ مغربی آذر بائجان كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب ڈاكٹر عبداللہ اميدی فرد نے تحرير كی ہے جو ،٦٠صفحات پر مشتمل ہے۔
مصنف نے كتاب كا آغاز اس طرح كيا۔ ٫٫شكر ہے اس پروردگار كا جو ہمیں مرحلہ وجود میں لے آيا اور وہ صلاحيتیں عطا كیں جن كے ذريعے سے انسان ارتقائی سفر كو طے كر سكتا ہے۔اس خدا نے دعا كو وسيلہ قرار ديا ہے تاكہ دعا كے ذريعہ انسان اپنے مقصد كو حاصل كر سكے۔٬٬
انہوں نے مزيد دعا كی اہميت بيان كرتے ہوئے پيغمبر اسلامۖ كی حديث نقل كی جس میں آنحضرتۖ نے فرمايا كہ دعا عبادت كا مغز ہے اور انسان دعا كے ذريعہ اپنے كو ہلاكت سے نجات دے سكتا ہے۔