ساحل عاج كے ١٨سالہ حافظ قرآن اور عبدالمجيد كوناتہ''نے ۱۲ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں جو كہ تہران میں منعقد ہورہے ہیں میں شركت كی انہوں نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكناء سے گفتگو كرتے ہوئے ايران كی تعريف كی اور كہا كہ حكومت ايران نے ان مقابلوں كے انعقاد كيلئے بڑا اچھا انتظام كيا تھا۔
كوناتہ نے حفظ قرآن كريم كی مشكلات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ان مشكلات كا مقابلہ ہمت اور كوشش سے كيا جا سكتا ہے ۔
اس ١٨ سالہ قاری نے ساحل عاج میں حفظ قرآن كريم كی روشوں پر تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ ساحل عاج میں حفظ قرآن كريم كے لئے مختلف اسلوب اور روشیں اپنائی جاتی ہیں وہ تمام ناقص اور ناكافی ہیں۔