اردن:قرآن كريم كے عالمی مقابلوں كی ميزبانی كريگا

IQNA

اردن:قرآن كريم كے عالمی مقابلوں كی ميزبانی كريگا

12:44 - August 15, 2007
خبر کا کوڈ: 1572091
بين الاقوامی گروپ:اردن كی وزارت اوقاف اور اسلامی امور نے خبر دی هے كه ۱۱شعبان المعظم كو اس ملك كے دارالحكومت میں عالمی قرآنی مقابله منعقد كيا جائے گا۔



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے سعودی عرب نيوز ايجنسی سے نقل كيا هے كه وزارت اوقاف وامور اسلامی اردن نے اپنے جاری كرده بيان میں كها هے كه يه مقابله تين دن تك جاری رهے گا جس میں ۲۱ اسلامی ممالك كے قرآنی ماهرين شركت كریں گے۔ مزيدبيان میں كها گيا هے كه يه قرآنی مقابله چھ مرحلوں میں هوگا۔ جن میں سے تين مرحلوں كے پروگراموں میں بيرون ملك كے حفاظ اور قراء شريك هونگے۔

اور وه تين مرحلے مندرجه ذيل هیں۔
۱۔ حفظ كل قرآن٬تلاوت اور آٹھویں پارے كی تفسير
۲۔ حفظ ۲۰جزء قرآن كريم تلاوت كے ساتھ
۳۔ حفظ ۱۰جزء قرآن كريم ٬تلاوت اور تجويد كے ساتھ


نظرات بینندگان
captcha