عرب ليگ كے جنرل سيكرٹری نے اسلام كے خلاف توهين كو روكنے كا مطالبه كيا هے

IQNA

عرب ليگ كے جنرل سيكرٹری نے اسلام كے خلاف توهين كو روكنے كا مطالبه كيا هے

12:15 - August 19, 2007
خبر کا کوڈ: 1573123
بين الاقوامی گروپ:عرب ليگ كے جنرل سيكرٹری﴿عمرو موسی﴾نے اسلام كے خلاف توھين آميز رویے كو بند كرنے كا مطالبه كيا هے


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے خبر رساں ادارے ﴿محيط﴾كے حوالے سے رپورٹ دی هے كه جناب عمرو موسی نے ازبكستان كے دارالحكومت تاشقند میں ايك بين الاقوامی كانفرنس سے خطاب كرتے هوئے كها كه اسلامی دنيا مغرب كی طرف سے اسلام كے خلاف انتهائی توھين آميز رویے كو ديكھ رهی هے

انهوں نے كها كه هم اپنے زمانے میں زندگی بسر كر رهے هیں كه جب علم اور ٹيكنالوجی اپنے عروج پر اور هم ٬گفتگو كے ذريعے مشكلات كو حل كر سكتے هیں۔

جناب عمرو موسی نے كها كه اسلامی اور مغربی ممالك میں دوری سوء تفاهم كی وجه سے هے كيونكه كچھ مغربی دانشمندوں نے اسلام كے خلاف توهين آميز اور غليظ زبان استعمال كی هے۔
۱۵۵۰۴۰

نظرات بینندگان
captcha