كتاب ﴿العدل والتسامح فی ضوء الاسلام﴾ كی اشاعت

IQNA

11:03 - August 22, 2007
خبر کا کوڈ: 1574248

كتاب ﴿العدل والتسامح فی ضوء الاسلام﴾ كی اشاعت

بين الاقوامی گروپ:جناب احمد المخزنجی كی تحرير كرده مذكوره كتاب ﴿الأسره﴾پبليشرز كے تعاون سے منظر عام پر آگئ هے۔




ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے شيعه سائٹ سے نقل كيا هے كه اس كتاب میں پيغمبراسلام﴿ص﴾كے زمانے میں غير مسلم كے ساتھ تسامح كے آئينه میں اسلام نے كس طرح ان سے خوشگوار تعلقات قائم كئے هیں

مصنف نے كتاب كی تصنيف كا مقصد دشمنان اسلام كی جانب سے دين اسلام پر لگائی جانے والی تهمتوں كا رد قرار ديا هے

انهوں نے مزيد كها كه اسلام دشمن قومیں يه ثابت كرنا چاهتی هیں كه دين اسلام تلوار اور غلبه كے ساتھ پھيلا هے

جناب مخزنجی نے قرآن مجيد كی مختلف آيات اور پيغمبراسلام﴿ص﴾كی روايات كو كتاب میں نقل كرتے هوئے يه بيان كيا هے كه اسلام نے اهل كتاب كے ساتھ عدل٬دوستی٬نيكی اور تسامح كا حكم ديا هے

۱۵۶۶۱۷
نظرات بینندگان
captcha