ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾كے اعزازی نامه نگار كی رپورٹ كے مطابق ٬اس اجلاس میں شهر مياندوآب كے ميئر علماء امداد كمیٹی كے سربراه سميت احيائے زكاۃ كمیٹی كے اراكين اور اداره تبليغات اسلامی كے سر براه نے شركت كی۔
امداد كمیٹی كے انچارج نے تقرير كرتے هوئے كها كه ۱۳۸۵ ھجری شمسی میں اس صوبه میں دوارب ۳۱۰ ملين ريال قيمت كے برابر زكاۃ جمع كی گئی اور امسال الحمدالله ابھی تك ۴ ارب ريال كے برابر زكاه جمع هوئی هے اور اميد كی جاتی هے كه آينده زكاۃ كی جمع آوری میں مزيد اضافه هوگا۔ اداره تبليغات اسلامی كے سربراه نے كها كه قرآن مجيد میں نماز كا تذكره ٬زكاۃ كے ساتھ كيا گيا هے اور نماز كی قبوليت كا سبب زكاۃ كی ادائيگی هے۔
حجه الاسلام ﴿بيگی﴾ نے كها كه اگر تمام مسلمان زكاۃ ادا كریں تو اسلامی معاشرے سے غربت كا خاتمه هوجائے گا۔
۱۵۶۸۳۹