رسول اكرم﴿ص﴾كی توهين پر سویڈن كے مسلمانوں كا شديد ردعمل

IQNA

10:21 - September 03, 2007
خبر کا کوڈ: 1577378

رسول اكرم﴿ص﴾كی توهين پر سویڈن كے مسلمانوں كا شديد ردعمل

بين الاقوامی گروپ: سویڈن كے مسلمانوں نے گذشته روز ۳۱اگست ۲۰۰۷م كو روزنامه ﴿نريكا آلھانده﴾ كے دفتر كے سامنے دھرنا ديا اور رسول اكرم﴿ص﴾كے توهين آميز كارٹون شائع كرنے پر اس روزنامه كے چيف ایڈیٹر سے عذر خواهی كا مطالبه كيا۔



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے يونائیٹیڈ پريس كے حوالے سے رپورٹ دی هے كه اس اجتماع میں سویڈن كے هزاروں مسلمانوں نے شركت كی هے مسلمانوں كا مطالبه تھا كه روزنامه ﴿نريكا آلھانده﴾ كے چيف ایڈیٹر يوھانسون مسلمانوں سے معافی مانگیں

سویڈن كے وزيراعظم نے مسلمان مظاهرين پر اعتراض كرتے هوئے آزادی بيان كا دفاع كيا۔

پاكستان اور ايران كے سویڈن میں سفارت خانوں نے بھی ان توھين آميز كارٹونوں كی اشاعت پر شديد غم وغصه كا اظهار كيا۔

۱۶۰۴۱۹





نظرات بینندگان
captcha