وزير اوقاف مصر: مذھبی مقدسات كی توھين كے خلاف عالمی قانون تصويب كيا جائے

IQNA

وزير اوقاف مصر: مذھبی مقدسات كی توھين كے خلاف عالمی قانون تصويب كيا جائے

12:29 - September 09, 2007
خبر کا کوڈ: 1579472
بين الاقوامی گروپ: مصر كے وزير اوقاف ومذھبی امور نے بين الاقوامی اداروں سے مطالبہ كيا ہے كہ مذھبی مقدسات كی توھين پر پابندی عائد كریں۔



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے كويت كی نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ مصری وزير اوقاف ومذھبی امور جناب محمود زقزوق نے ،عالمی ذرائع ابلاغ كی جانب سے اسلام كے اصولوں پر ہونے والے حملوں كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ كتنی غير معقول بات ہے كہ آزادی بيان كے نام پر اسلامی تعليمات كو نشانہ بنا كر ايك ارب سے زيادہ مسلمانوں كے دلوں كو جريحہ دار بنايا جائے

انہوں نے مزيد كہا كہ ذرائع ابلاغ اس طرح كے پروپيگنڈے سے اديان الٰھی كے مابين اختلاف پيدا كرنا چاہتے ہیں۔

جناب زقزوق نے سویڈن كے اخبار میں ہونے والی پيغمبر﴿ص﴾كی توھين كے بارے میں كہا كہ دشمن اس طرح كی گستاخی كر كے مسلمانوں میں تناؤ پيدا كرنا چاہتے ہیں۔ لہذا مسلمانوں كو چاہيئے كہ اس سلسلے میں معقول راستہ اپنائیں۔

۱۶۳۱۲۲
نظرات بینندگان
captcha