ايران كے شھر ﴿لالی﴾ میں ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے قرآنی نشستوں كا انعقاد

IQNA

ايران كے شھر ﴿لالی﴾ میں ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے قرآنی نشستوں كا انعقاد

10:46 - September 24, 2007
خبر کا کوڈ: 1585024
قرآنی سرگرمياں گروپ: لالی شھر كی تمام مساجد میں آغاز ماہ مبارك رمضان كے ساتھ قرآنی كلاسوں كا انعقاد كيا گيا ھے



امام جمعہ شھر لالی حجة الاسلام سيد حسن احمدی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ سے گفتگو كرتے ھوئے كھا كہ شھر كی تمام مساجد میں ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے تلاوت قرآن كا سلسلہ جاری ھے اور انشاء اللہ آخر ماہ تك پورا قرآن ختم كيا جائے گا

انھوں نے مزيد كھا كہ مسجد صاحب الزمان﴿عج﴾،امام صادق﴿ع﴾،امام حسين﴿ع﴾ اور مسجد امام علی﴿ع﴾میں بھی روزانہ ختم قرآن كی تقريب منعقد ھوتی ھے۔

جناب سيد احمدی نے كھا كہ اس شھر كے مختلف اداروں میں حوزہ علمیہ قم سے آئے ھوئے علماء كرام كی اقتداء میں نماز جماعت ھوتی ھے

امام جمعہ نے كھا كہ ماہ رمضان كی پندرہ تاريخ كو ايك خصوصی قرآنی محفل منعقد كی جائے گی جس میں شھر كے ممتاز حفاظ اور قاريان كی شركت متوقع ھے۔

۱۶۹۳۸۱


نظرات بینندگان
captcha