فرانسيسی صدر نے اس ملك كے مسلمانوں كی قدردانی كی

IQNA

فرانسيسی صدر نے اس ملك كے مسلمانوں كی قدردانی كی

11:34 - October 04, 2007
خبر کا کوڈ: 1588336
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے صدر مملكت نے گذشتہ روز پيرس كی جامع مسجد میں مسلمانوں كی افطار پارٹی میں شركت كی اور مسلمانوں كو آزاد انديش اور صلح طلب قرار ديا۔



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ نےرويترز خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ھے كہ فرانسيسی صدر نے مسلمانوں كو صلح طلب قرار ديا اور كہا كہ جو لوگ اسلام كے نام سے استفادہ كرتے ھوئے شدت پسندی پھيلا رھے ھیں انكی فرانس میں كوئی جگہ نھیں ھے۔ انھوں نے فرانس میں مسلم اور غير مسلموں كے باھمی تعلقات كو اچھا قرار ديا اور كہا كہ بعض لوگ ايسے تعلقات سے حسادت كی بنا پر شدت پسندی پھيلانا چاہتے ھیں۔

انھوں نےكہا كہ فرانس میں مسلمان قابل احترام ھیں اور میں اميد كرتا ھوں كہ ايسے ممالك جن میں مسلمان آبادی آباد ھے وہ دينی اقليتوں كا احترام كریں۔

۱۷۳۶۵۵
نظرات بینندگان
captcha