قدس شريف پر قبضہ كے چاليسویں سال كی مناسبت سے كتاب﴿اربعون المقدسہ﴾كی اشاعت

IQNA

قدس شريف پر قبضہ كے چاليسویں سال كی مناسبت سے كتاب﴿اربعون المقدسہ﴾كی اشاعت

12:15 - October 07, 2007
خبر کا کوڈ: 1589233
بين الاقوامی گروپ: غاصب صیہونيوں كے مسجد الاقصٰی پر قابض ھونے كے چاليسویں سال كی مناسبت سے ﴿مؤسسہ الاقصٰی﴾نے اس كتاب كی اشاعت كی ھے



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے سعودی عرب كی اسلامی ايجنسی سے نقل كيا ھے كہ اس كتاب میں مسجد الاقصٰی كے بارے میں پيغمبر اسلام﴿ص﴾كی چار حديثیں نقل كی گئی ھیں اور پھر ان احاديث كی اختصار كے ساتھ وضاحت بھی كی گئی ھے۔

اس كتاب كی اشاعت كا مقصد مسلمانوں كے ذھن میں مسجد الاقصٰی كے مفاھيم كی تقويت كے ساتھ ان كے اس مقدس مكان كے سلسلے میں دينی اور عبادی اور معنوی پہلو كو اجاگر كرنا قرار ديا گيا ھے

قابل ذكر ھے كہ یہ كتاب ۳۲صفحات پر مشتمل ھے اور كتاب كی جلد كو مسجد الاقصٰی كی كلر تصوير كے ساتھ مزين كيا گيا ھے۔

۱۷۴۶۲۰
نظرات بینندگان
captcha