ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾:عراقی وزير خارجہ نے امريكی چينل سی ان ان كو انٹرويو ديتے ھوئے كہا كہ اسلامی جمھوریہ ايران كو چاہيئے كہ وہ صدام سے عبرت حاصل كرے۔
سردار باقر زادہ نے اس بيان پر ردعمل ظاھر كرتے ھوئے كہا كہ وہ لوگ صدام كے انجام سے عبرت لیں جنھوں نے صدام كی طرح امريكيوں پر اعتماد كيا
انھوں نے مزيد كہا كہ عراقی وزير خارجہ كے ريكارڈ كو ديكھتے ھوئے ان كا یہ بيان ميرے ليئے تعجب آور نھیں ھے اس لئے كہ وہ ماضی میں ھميشہ وائٹ ھاوس میں آتے جاتے رھے ھیں
جناب باقر زادہ نے كہا كہ ﴿زيباری﴾كا یہ بيان ان كے ذاتی نظریہ كی ترجمانی كرتا ھے اس كا عراق كے كردی عوام سے كوئی تعلق نھیں ھے۔
۱۷۴۷۳۶